اسسٹنٹ کمشنر کا غیر قانونی آئل ایجنسیز اور پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میاں سرمد حسین کا غیر قانونی آئل ایجنسیز کے خلاف کریک ڈاؤن۔
تفصیلات کے مطابق قانون گوئی یوسف والا میں 3 غیر قانونی پیٹرول پمپس اور 2 آئل ایجنسیز کو سیل کر دیا گیا اور ایک پیٹرول پمپ کو پیمانہ کم ہونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرمیاں سرمد حسین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر غیر قانونی آئل ایجنسیز کے خلاف کاروائی کی گئی ھے۔
عوام کے تحفظ کیلئے ایسے غیر قانونی پیٹرول پمپس اور ایجنسیز کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کو کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کریک ڈاؤن کا یہ سلسلہ تحصیل کے دوسرے علاقوں میں بھی جاری رہے گا۔