ساہیوال : سکول جاتی 12 سالہ طالبہ پر تیزاب پھینک دیا گیا
ساہیوال میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے. نواحی گاؤں کوڑے شاہ زیریں کے قریب 12 سالہ رخسانہ اپنے ماموں امانت علی کے ساتھ اپنے گاؤں اکبر شاہ سے سکول جا رہی تھی کہ راستے میں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار آ گیا اور دونوں پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا.
تیزاب سے زخمی دونوں متاثرین کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں پہنچا دیا گیا. پولیس نور شاہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے.
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے . نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں.