ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا سی ای او کے ہمراہ گورنمنٹ کالج آف کامرس ساہیوال کا دورہ

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان افضل نے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد کے ہمراہ گورنمنٹ کالج آف کامرس ساہیوال کا اچانک دورہ کیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کالج میں کمپیوٹر لیب اور کلاس رومز کا معائنہ کیا۔ اے ڈی سی جنرل نعمان افضل نے طلبہ سے پڑھائے جانے والے نصاب بارے سوالات بھی کیے۔

انہوں نے کالج میں طلبہ سے جاری ٹیسٹوں کے بارے میں تفصیلات لیں۔ کالج پرنسپل طارق محمود نے انہیں کالج میں پڑھائے جانے والے نصاب کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کلاس رومز میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.