ادبیہ مبارک کیس : ایس پی انوسٹی گیشن کی چیچہ وطنی آمد

چیچہ وطنی (چیچہ وطنی نیوز – 4 دسمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) ڈی پی او ساہوال صادق حسین بلوچ کے حکم پر ایس پی انوسٹیگیشن ساہیوال میڈیم شاہدہ نورین کی چیچہ وطنی آمد.

12 روز قبل گم ہونے والی 6 سالہ ادیبہ مبارک کے گھر آمد، انھوں نے معصوم بچی کے والدین کو تسلی دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس معصوم بچی کی بازیابی کےلئے دن رات کوشاں ہے.

اس تناظر میں تحقیق کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے دیگر قریبی اڈا جات ، قریبی جنگل اور فصلوں کی تلاشی لی گئی اور پیشہ وارانہ مہارت، جدید سائنسی طریقہ ہائے تفتیش بروئے کار لاتے ہوئے مختلف زاویوں سے انتہائی باریک بینی کے ساتھ تفتیش کا عمل روز اوّل کی طرح نہایت سرگرمی سے جاری ہے.

جبکہ معصوم بچی کے ورثاء مطمئن نظر نہ آئے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ آپ ہماری گم شدہ معصوم بچی کو جلد از جلد بازیاب کروائیں. ہم کس طرح سے جی رہے ہیں یہ ہمیں معلوم ہے اور پولیس 12 دن بعد بھی کچھ نہیں کر سکی.

ایک سوال کے جواب میں ایس پی انویسٹیگیشن کا کہنا تھا کہ اگر آپ احتجاج کرینگے گے تو پھر ہماری توجہ ادھر ہو جائے گی. ادیبہ مبارک بھی ہماری بیٹی ہے، اس کو ہر حال میں تلاش کرکے دم لیں گے اور اس کےلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے. اس موقع پر ڈی ایس پی رانا اکمل رسول نادر، ایس ایچ او تھانہ صدر جہانزیب وٹواور معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی.

واضح رہے کہ ضلع ساہیوال کی واحد رجسٹرڈ سیاسی پارٹی تحریک احساس پاکستان نے بچی بازیاب نہ ہونے کی صورت میں بروز سوموار احتجاج کی کال دے رکھی ہے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.