علامہ اقبال پبلک سکول چیچہ وطنی میں شہدائے اے پی ایس کے لیے دعائیہ تقریب

چیچہ وطنی: علامہ اقبال پبلک سکول چیچہ وطنی میں شہدائے اے پی ایس کے لیے ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں اساتذہ طلبہ وطالبات نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں ۔

تقریب میں طلبہ و طالبات محمد بلال گورسی ، ایمان شاہد، لائبہ سلمان، آمنہ خاں، مومنہ نعمان ، عریشہ،عیشم شفیق، حفصہ مصطفی ، مریم اسلام، ایمن شاہد، ایان عبداللہ، اشہرجاوید،عبدالرافع، ابیہہ نواز، فنصب،حسنین عباس، ارحابلال، طیبہ شفیق، اشمل جاوید، آمنہ محبوب ، فلق ریحان ، عبداللہ عمر، فہد عثمان ،ایمان منور، مستفیرہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس عظیم قربانی کی یاد کو تازہ رکھیں گے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتفاق ،اتحاد اور تنظیم کی قوت کو بروئے کار لائیں گے ۔

مسلمان کے جذبہ ایمانی کے آگے کوئی قوت اور طاقت ٹھہر نہیں سکتی اور اسلامیانِ پاکستان نے جس طرح دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے وہ تاریخ کے صفحات پر امر ہو گیا ہے اس جنگ میں طلبہ و طالبات کی قربانیوں نے رنگ بھر دیا اور پاک فوج کے جری جوانوں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔ سکول سٹاف مس بشریٰ، مس رمنا کنول،مس ثانیہ، مس شاہین، مس سونیااور مس مریم نے کہا کہ تعلیم وہ ہتھیار ہے جس کی مدد سے ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔

ہمارے ملک کو جہالت اور عدم برداشت کے رویہ نے جو نقصان پہنچایا ہے اسے پورا کرنے کے لیے طلبہ وطالبات اپنی تمام قوتیں حصول تعلیم پر وقف کر دیں ۔دنیا کی باوقار قوموں کی صف میں شامل ہونے کے لیے تعلیمی میدان میں ترقی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.