چیچہ وطنی : کالج روڈ پر تین دوکانوں میں چوری کی واردات

چیچہ وطنی نیوز: کالج روڈ پر تین دوکانوں کی چھت پھاڑ کر نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری ہونے والے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاجر برادری نے ڈی پی او ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر سخت نوٹس لیں۔ ورنہ مرکزی انجمن تاجران ہڑتال کا اعلان کر دے گی۔

تھانہ سٹی کی حدود میں چوری اور ڈکیٹی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے تاجر برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کالج روڈ پر دوکانداروں سے ملاقات کے موقع پر تاجر رہنماء عابد مسعود ڈوگر۔ آصف سعید چوہدری جنزل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران۔ عثمان محمود چیمہ سیکرٹری نشر واشاعت مرکزی انجمن تاجران۔ محمد ارشد فاروقی گجر صدر اتحاد یونین موٹر سائیکل۔ رانا ندیم احمد اور کالج روڈ کی تاجر برادری نے سخت پریشانی اور ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.