عارف والا : محبوبہ سے ملنے آنے والا ساتھی سمیت اہل دیہہ کے ہتھے چڑھ گیا

عارف والا ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) نواحی گاؤں 121 ای بی میں مبینہ طور پر محبوبہ سے ملنے آنے والے نوجوان کی ساتھی سمیت اہل دیہہ کے ہاتھوں پٹائی اور سر کے بال کاٹ ڈالنے کے واقعہ پر پولیس حرکت میں آ گئی. واقعے میں ملوث گاؤں کے رہائشی 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.
تفصیلات کے مطابق چک 121 ای بی میں افضال نامی شخص کے ڈیرہ پر ملزمان محمد احمد، اصغر عرف کالا، محمد ارسلان، علی حسن، ربنواز اور شمشاد سمیت 10 نامعلوم افراد نے گاؤں آنے والے عارف والا کے رہائشی دو نوجوانوں مجاہد اور عثمان کے زبردستی بال کاٹے اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی.
پولیس تھانہ احمد یار نے پولیس کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر مقدمہ درج کر لیا ۔