بلدیہ چیچہ وطنی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی

چیچہ وطنی : چیئرمین بلدیہ رانا اجمل خاں اور چیف آفیسر بلدیہ چیچہ وطنی پیام غنی کی قیادت میں سول سوسائٹی اور بلدیہ ملازمین نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ کے طور پر ایک ریلی نکالی۔

ریلی مختلف بازاروں سے ھوتی ھوئی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ھوئی۔ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقاریر بھی کیں اور کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دیا گیا۔

تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں۔ جسم کے ایک حصہ کو اگر تکلیف پہنچتی ہے تو پورا جسم تکلیف میں ھوتا ہے۔ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا۔

کشمیر پر غاصبانہ قبضہ نہ پہلے قبول کیا ہے نہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار چئیرمین بلدیہ رانا اجمل خاں اور چیف آفیسر بلدیہ چیچہ وطنی پیام غنی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے اپنے ایک بیان میں کیا۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.