بلدیہ ہال چیچہ وطنی میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات
چیچہ وطنی نیوز: گورنمنٹ ایلیمنٹری سکولز کے سپورٹس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں تقسیم انعامات کی تقریب بلدیہ ہال چیچہ وطنی میں منعقد کی گئی جس میں بطور مہمان خصوصی ڈی سی ساہیوال محمد زمان وٹو نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔
تقریب میں دیگر مہمان سابق ایم این اے رائے حسن نواز، ایم این اے رائے مرتضی اقبال، ایم پی اے پی پی 201 سید صمصام بخاری، ڈپٹی کمشنر ساہیوال میاں زمان وٹو اور چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں ذوالفقار اور چیئرمین بلدیہ رانا محمد اجمل خاں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید راشد لطیف، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چیچہ وطنی ریاض احمد ظہیر جوئیہ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر راشدہ بتول سمیت دیگر افسران اور معززین بھی موجود تھے۔