ہفتہ , جولائی 24 2021
X-MNA Rai Hassan Nawaz Khan

چیچہ وطنی بار میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقابلوں کا انعقاد

چیچہ وطنی (چیچہ وطنی نیوز لائیو – 3 جولائی 2021 – ارشد فاروق بٹ) چیچہ وطنی بار میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے منعقد ہوئے، ججز کے فرائض چوہدری تجمل حسین چدھڑ ایڈووکیٹ، خان فاروق احمد خان ایڈووکیٹ اور چوہدری ہمایوں آفتاب میلو ایڈووکیٹ نے ادا کئے.

سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف سابق ایم این اے و ضلعی ناظم رائے حسن نواز خاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مقابلہ جیتنے والے والوں میں انعامات تقسیم کئے. بعد ازاں رائے حسن نواز خاں نے حکومت پنجاب کی جانب سے 15 لاکھ روپے کا چیک صدر بار اور سیکرٹری بار کے حوالے کیا.

تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی کے صدر چوہدری غلام دستگیر گجر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری بار چوہدری سیف نثار گجر ایڈووکیٹ کی خصوصی کاوش سے آج بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں کل 10 نعت خواں حضرات نے حصہ لیا.

ججز چوہدری تجمل حسین چدھڑ ایڈووکیٹ، خان فاروق احمد خان اور چوہدری ہمایوں آفتاب میلو ایڈووکیٹ نے جائزہ لینے کے بعد سینئر ایڈووکیٹ سید وحید حسین شاہ راجہ آغا حسن ایڈووکیٹ اور راجہ نثار عباس ایڈووکیٹ کو پہلے نمبر پر قرار دیا. تنویر سپرا ایڈووکیٹ دوسرے جبکہ چوہدری عمر عثمان ایڈووکیٹ تیسرے نمبر پر قرار پائے.

رائے حسن نواز خاں نے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا رائے حسن نواز خاں کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہمیں عمران خان کی صورت میں ایک ایماندار لیڈر ملا ہے، ہماری معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا شمار بہترین ممالک میں ہوگا.

چیچہ وطنی کے منصوبوں کے بارے میں رائے حسن نواز خاں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے دورے میں جن منصوبوں کا اعلان کیا تھا انشاءاللہ سارے پورے ہونگے. چیچہ وطنی رجانہ موٹروے لنک، یونیورسٹی، روڈز، جمنزیزیم اور بھی بہت سارے منصوبے ہیں جن پر جلد کام شروع ہو جائے گا.

ایک سوال کے جواب میں رائے حسن نواز خاں کا کہنا تھا کہ تحصیل سطح پر وکلاء کالونی ناممکن ہے. میں وہ وعدہ نہیں کرتا جو پورا نہ ہو. اس کے لئے ہم نے ڈسٹرکٹ ساہیوال میں وکلاء کالونی بنانے کا اعلان کیا ہے اس میں چیچہ وطنی کو بھرپور حصہ دیا جائے گا.

آخر میں رائے حسن نواز خاں اور صدر بار چوہدری غلام دستگیر گجر ایڈووکیٹ نے مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے. رائے حسن نواز خاں نے پنجاب حکومت کی جانب سے بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی کے لئے 15 لاکھ روپے کا چیک صدر بار چوہدری غلام دستگیرگجر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بار چوہدری سیف نثارگجر ایڈووکیٹ کے حوالے کیا. اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ رانا محمد اجمل خاں بھی موجود تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے