بلاول بھٹو 4 مارچ کو چیچہ وطنی پہنچیں گے، چوہدری شہزاد سعید چیمہ
چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری سنٹرل پنجاب چوہدری شہزاد سعید چیمہ نے اپنی رہائش گاہ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ہے.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کل بروز جمعہ چیچہ وطنی آمد پر ہزاروں جیالوں اور کارکنوں کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا.
پیپلز پارٹی کے لاکھوں جیالوں اور کارکنوں کا قافلہ جب کسووال پہنچے گا تو ہم ان کا وہاں تاریخی استقبال کر کے جلوس کی شکل میں چیچہ وطنی لائیں گے.