آر پی او ساہیوال کی زیر صدارت پی پی پی لانگ مارچ کی سکیورٹی کا جائزہ اجلاس

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) آر پی او ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود کی زیر صدارت ڈی پی او آفس ساہیوال میں اجلاس ہوا۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے لیے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے لانگ مارچ کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔ لانگ مارچ کے دوران ضلع ساہیوال کے 500 سے زائد اہلکاران سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ڈی پی او ساہیوال کی ڈی ایس پی ٹریفک، سیکٹر کمانڈر نیشنل ہائی وے ، پی ایچ پی اور سپیشل برانچ کے افسران سے بھی میٹنگ ہوئی۔

قبل ازیں ڈی پی او ساہیوال نے ڈی ایس پی ٹریفک ، سیکٹر کمانڈر نیشنل ہائی وے، پی ایچ پی اور سپیشل برانچ کے افسران سے بھی علیحدہ میٹنگز کی اور کوآرڈینیشن کیساتھ ریلی کی سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

علاوہ ازیں ضلع بھر میں ایلیٹ ٹیمیں گشت اور سیکیورٹی کے فرائض دیں گی۔

آر پی او ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود نے اس موقع پر سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ، ڈی ایس پی ٹریفک ، ایس ایچ اوز ضلع ہذا اور دفتری سٹاف نے شرکت کی ۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.