ساہیوال بورڈ نے فرسٹ ایئر کے نتائج کا اعلان کر دیا

امتحان میں کامیابی کا تناسب 40 فی صد رہا۔

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – 17 نومبر 2022) ساہیوال بورڈ کے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ ان نتائج کا اعلان کمشنر ساہیوال / چیئرپرسن بورڈ جاوید اختر محمود نے خصوصی تقریب میں کیا۔

ایڈیشنل کمشنر شفیق احمد ڈوگر، کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت، سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر، سی ایس او محمد اکرم خان، سسٹم اینالسٹ رضوان احمد، انچارج انٹر برانچ مبشر اعظم اور ڈیٹا مینجر محسن شبیر بھی تقریب میں موجود تھے۔

امتحانات میں 51671 طلبہ و طالبات شریک ہوئے جس میں سے 20660 کامیاب قرار پائے اور اس طرح امتحان میں کامیابی کا تناسب 40 فی صد رہا۔

فرسٹ ایئرکے امتحان میں 25685 طلبہ اور 25986 طالبات نے حصہ لیا جن میں سے8559 طلبہ اور 12101 طالبات امتحان میں کامیاب ہوئے۔ طلبہ و طالبات 800292 پر اپنا رولنمبر ایس ایم ایس کر کے نتائج معلوم کر سکتے ہیں.

اس کے علاوہ www.bisesahiwal.edu.pk سے بھی رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے غلطیوں سے پاک رزلٹ تیار کرنے پر تمام ملازمین کو مبارک باد دی۔ بعدازاں کمشنر ساہیوال / چیئرپرسن بورڈ جاوید اختر محمود نے ون ونڈو سیل کا بھی دورہ کیا اور طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.