چیچہ وطنی: چک 17 گیارہ ایل میں والد کے سامنے 22 سالہ اکلوتا بیٹا قتل

چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں 17 گیارہ ایل میں والد کی آنکھوں کے سامنے اس کے اکلوتے بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی تھانہ صدر کے نواحی گاؤں 17 گیارہ ایل میں دس دن قبل ملزمان نے مقتول کی زمین سے توڑی چوری کی تھی۔

جس کی گاؤں کے نمبردار کے ڈیرے پر پنچائیت ہوئی۔ پنچائیت نے ملزم لیاقت سے حلف مانگا جس پر ملزم حلف دینے سے انکاری ہوگیا۔

مقتول کے والد نے ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں چوری کے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی۔ ملزمان کو دو تین بار تفتیش کیلئے بلوایا گیا۔ مگر ملزمان حاضر نہیں ہوئے۔

ملزمان کا ایک بیٹا تفتیش پر آیا جسیے پولیس نے پکڑ لیا تاہم شخصی ضمانت پر رہا کردی۔ آج دونوں پارٹیوں کو تھانہ صدر پولیس نے تفتیش کیلئے بلوایا۔ ملزمان تفتیش پر نہ آئے۔ مقتول احسان اور اس کاوالد گاؤں واپس چلے گئے۔

جب مقتول احسان اپنے والد کے ساتھ گھر کے باہر موجود مال مویشی گھر میں لے جانے لگا تو ملزم لیاقت اور اس کے بیٹے نے فائرنگ کردی۔

والدین کا اکلوتا بیٹا 22 سالہ احسان فائر لگنے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تھانہ صدر پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ضروری کاروائی کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کردی ۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان چند ماہ قبل ہی اس گاؤں آئے تھے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.