چیچہ وطنی منڈی مویشیاں میں کرپشن کی بازگشت

چیچہ وطنی نیوز (میاں رضوان سے) چیچہ وطنی مال منڈی میں کیٹل مارکیٹ کے ایم ڈی نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڈ دیے۔ کرپشن کی کہانی ملاحظہ کیجیے۔

کھرلی جو کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے بلکل فری ہے اور بیوپاریوں کیلیے سہولت ہے اور ایم ڈی احمد علی اس کھرلی کا 200 روپے چارج کر رہے ہیں۔ مال منڈی میں کم از کم دو ہزار کے قریب کھرلی لگائی جاتی ہے جس کے چار لاکھ روپے ماہانہ بنتے ہیں۔ اس کا نہ تو کوئی ٹینڈر ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی ٹھیکہ وغیرہ ۔ پھر بیوپاریوں سے یہ پیسہ کیوں بٹورا جا رہا ہے؟

ٹینٹ سروس گورنمنٹ کی طرف سے بلکل فری ہے۔ ایم ڈی احمد علی صاحب یہاں بھی عوام اور محکمے کو *ماموں* بناتے ہوئے سنگل ٹینٹ کے 15سو روپے اور ڈبل کے 25سو روپے چارج کررہے ہیں۔ کم از کم ایک ہزار عدد ماہانہ ٹینٹ لگتے ہیں۔ اگر 1500 کا تخمینہ لگایا جائے تو ماہانہ پندرہ لاکھ ٹیکہ یہاں بھی لگایا جا رہا ہے ۔

پانی سروس جو کہ گورنمنٹ نے فری سہولت میسر کی ہے، لیکن منڈی مویشیاں چیچہ وطنی میں فی بھینس پانی کے لیے 150 پلس چارج کئے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں پانی کا بھی نہ تو ٹینڈر ہے اور نہ ہی کوئی ٹھیکہ جو گورنمنٹ کے اکاونٹ میں جمع ہوتا ہو۔

چارپائی اور بستر بھی گورنمنٹ کی طرف سے فری ہے۔ لیکن منڈی میں 100روپیہ فی چارپائی کی وصولی کی جا رہی ہے۔ اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.