city police station chichawatni

چیچہ وطنی : خاتون سمیت 4 نوسربازوں نے 55 سالہ خاتون کو لوٹ لیا

چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – 24 نومبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) 4 افراد سمیت ایک خاتون نوسرباز نے 55 سالہ خاتون کو لوٹ لیا. نوسربازوں نے 55 سالہ خاتون کوکار میں بٹھا لیا اور دو تولے طلائی زیورات اور 5700 روپے نقدی لوٹ لی، شیل پمپ مغربی سائیڈ جی ٹی روڈ پر پھینک کر فرار۔

تفصیلات کے مطابق شاکر کالونی کی رہائشی خاتون محمد اشفاق، محمدوقاص رحمانی کی والدہ ننکانہ سے واپس چیچہ وطنی پہنچی تھی۔ 55 سالہ خاتون سکائی ویز اڈا پر نجی بس سے جیسے ہی اتری اور رکشہ والے کو آواز دی کہ میں نے رانا شادے کے ڈیرے کے قریب جاناہے.

اسی دوران سکائی ویز اڈے پر پہلے سے موجود گاڑی سے ایک خاتون نے نکل کر کہا کہ اما ں جی ہم نے بھی اس طرف جانا ہے، جبکہ نامعلوم اڈا ملازم نے بھی کہا کہ اماں جی کار میں بیٹھ جائیں، ان لوگوں نے بھی اس جگہ ہی جانا ہے۔

55 سالہ خاتون کار میں بیٹھ گئی ۔ بیٹھتے ہی کارسواروں نے بہوش کرکے ایک عدد طلائی چین ، 3 عدد انگوٹھی اور 5700روپے نقدی لوٹ کر خاتون کو بہوشی کی حالت میں ٹوٹل پمپ کے قریب جی ٹی روڈ پرپھینک کر فرار ہوگئے ۔

واقعہ کی اطلاع 15 پر کی گئی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کی تفتیش کی ۔ پولیس اور متاثرہ خاتون کے ورثا نے سکائی ویز اڈا انچار ج سے موقع پر پہنچ کر پوچھ گچھ کی اور سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو مانگی ۔ جس پر اڈا انچارج نے سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کی بجائے کہا کہ ہمارے کیمرے بند ہیں، ہمارے پاس وڈیو نہیں ہے.

متاثرہ خاندان نے اڈا مالکان اور 5 افراد کے خلاف نوسربازی کرنے پر اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ سٹی میں جمع کروادی. متاثرہ خاندان نے آئی جی پنجاب ، ڈی پی او ساہیوال سے اڈامالکان اور نوسربازوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے اورگرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

About Arshad

Arshad
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں، چیچہ وطنی نیوز پر آپ اردو ادب اور کالمز کی کیٹیگریز اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے