سنٹرل جیل ساہیوال میں قائم لٹریسی سنٹر میں تقریب تقسیم انعامات
ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) لٹریسی سنٹر سنٹرل جیل ساہیوال میں تعلیم حاصل کرنے والے قیدیوں میں این سی ایچ ڈی کی طرف سے تعلیمی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ این سی ایچ ڈی کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر ہارون چیمہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی جمیل اور فیلڈ آفیسر لٹریسی محمد ذیشان چیمہ نے تقریب میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک اور سپرنٹنڈنٹ جیل نے بنیادی تعلیم حاصل کرنے والے اسیران میں اسناد تقسیم کیں۔
واضح رہے کہ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ، وزارت تعلیم اور محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی طرف سے سنٹرل جیل ساہیوال میں مرد اور خواتین اسیران کیلئے دو لٹریسی سنٹرز قائم کیے گئے تھے۔
اس پروگرام کے تحت ان سنٹرز میں قیدیوں کو لکھنے پڑھنے کی بنیادی تعلیم دی گئی اور روزمرہ زندگی کی مہارتوں کے متعلق تربیت دی گئی۔