سی ای او ہیلتھ کی چیچہ وطنی میں میڈیکل سٹورز اور لیبارٹریز کی انسپکشن
ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) محکمہ صحت کی ڈرگ ایکٹ کے نفاذ کے لئے کارروائیاں جاری ہیں. اس سلسلے میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا نے چیچہ وطنی میں میڈیکل سٹور اور کلینک چیک کئے.
انہوں نےلاہور لیب، نیشنل کلینک لیب، الائیڈ لاہور لیب اور مالیکیولر لیب کو سیل کر دیا. اسی طرح امان سرجیکل ھسپتال کا آپریشن تھیٹر بھی سیل کر دیا گیا۔
بسم اللہ میڈیکل سٹور، شان میڈیکل سٹور، زمزم میڈیکل سٹور اور العباس میڈیکل سٹور کی انسپکشن کی گئی. انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی کے لئے انسپیکشنز جاری رہیں گی.
انہوں نے ہدایت کی کہ میڈیکل سٹورز ڈرگ ایکٹ کے مطابق ادویات کو سٹور کریں. ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا نے مزید کہا کہ عوام کی صحت کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتااور انسپکشن کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا.