چیچہ وطنی : چوہدری منشاء ایڈووکیٹ کے گھر چوری کی واردات
چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) تھانہ سٹی چیچہ وطنی کے علاقے حسن ٹاؤن گلی نمبر 1 کے رہائشی چوہدری منشاء رضوان ایڈووکیٹ کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے۔
چوہدری منشاء رضوان ایڈووکیٹ اپنی فیملی کے ہمراہ گاؤں گئے ہوئے تھے۔ تقریباً ساڑھے آٹھ بجے کے قریب جب واپس گھر پہنچے تو تالے توڑ کو چور نقدی 19 لاکھ روپے چرا کر لے جا چکے تھے۔
چوہدری منشاء رضوان ایڈووکیٹ کے گھر چوری کی واردات پر وکلاء برادری میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ تھانہ سٹی کے علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے وکلاء برادری سمیت اہل سٹی نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے آر پی او ساہیوال، ڈی پی او ساہیوال سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔