x-mpa ch hanif jutt

ثاقب نثار جیسے کردار عدلیہ کی آزادی پر سوالیہ نشان ہیں، چوہدری حنیف جٹ

چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – 26 نومبر 2021 – سوشل میڈیا ٹیم پی ایم ایل این ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کو جن لوگوں نے سازش کر کے سزائیں دے کر نا اہل کیا، انہیں آج ذلت و رسوائی کا سامنا ہے اور نوازشریف سرخرو ہوئے ہیں.

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیوتمام حقائق منظر عام پہ لے آئی. اداروں کا استعمال کرنے والوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا. ملک دشمن قوتیں جس تیزی کےساتھ پاکستان کی معیشت کو برباد کر رہی ہیں، اسی تیزی کے ساتھ آئین و قانون اور اداروں کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے.

اگر اس کھیل کو چلنے دیا گیا تو اتنا بڑا آئین و معاشی انتشار پیدا ہوگا کہ شاید اسے بعد میں کوئی سنبھال نہ سکے. ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے. اداروں کااستعمال کرنے والوں کے خلاف ہیں. ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں.

مسلم لیگ ن عدلیہ کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنے والی جماعت ہے. عدلیہ کی بحالی کے لیے سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتجاجی تحریک چلا کر اسے آزادی دلوائی. مگر آج ثاقب نثار جیسے کردار عدلیہ کی آزادی پر سوالیہ نشان بن چکے ہیں. ہم اعلی عدلیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ نوازشریف کے خلاف دیے گئے فیصلوں اور آڈیو ویڈیوز کی شفاف تحقیقات کے لیے اعلی سطح پر کمیشن بنایا جائے. تاکہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے. اور اداروں کی تضحیک کا باعث بننے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے.

About Arshad

Arshad
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں، چیچہ وطنی نیوز پر آپ اردو ادب اور کالمز کی کیٹیگریز اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے