ٹی ایچ کیو چیچہ وطنی میں مریض خوار ہو رہے ہیں، چوہدری طفیل جٹ

چیچہ وطنی نیوز: سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد طفیل جٹ نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی میں ادویات کی قلت کی وجہ سے مریض ذلیل وخوار ہو رہے ہیں ، شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین نایاب ہو چکی ہے، معاشی حالات سے مجبور چیچہ وطنی کے مضافاتی علاقوں اور شہر کے باسی مریض جب فری ادویات کی خاطر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال آتے ہیں تو وہاں سے ادویات نہ ملنے پر میڈیکل سٹوروں سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں.
ہسپتال میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی موثر نظام نہیں ہے، ایسی ابتر صورت حال سے ہر شہری میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ ہیلتھ کے اعلیٰ افسران اور انتظامیہ اصلاح احوال کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کونسلرز سلطان مصطفائی، رانا محمد شاہد خاں، لالہ محمد افضال، حاجی شیخ ندیم اقبال، سابق کونسلر رانا محمد افتخار، حاجی سرفراز صابری، میاں عاشق انصاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ چیچہ وطنی کے باسی گواہ ہیں کہ ماضی کے مختلف ادوار میں میں نے اور میرے بھائی سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد نے حکومت میں رہتے ہوئے اپنی بساط کے مطابق بھرپور کوشش کی تھی جس کی وجہ سے الحمداللہ ماضی میں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال چیچہ وطنی میں ادویات وافر مقدار میں موجود تھیں، کسی بھی غریب اور نادار کو ادوایات میڈیکل سٹوروں سےخریدنا نہیں پڑتی تھیں.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.