نواز شریف ہمارے دلوں میں بستا ہے، چوہدری طفیل جٹ
چیچہ وطنی نیوز: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد طفیل جٹ نے کہا ہے کہ نوازشریف ہمارے دلوں میں بستا ہے ، سزائیں اور قیدو بند کی صعوبتیں ہمارے لئے نئی نہیں ہیں ، جب بھی قیادت کال دے گی ہم میدان عمل میں ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے سٹی صدر شیخ اورنگزیب ٹیپو کی رہائش گاہ پہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
ان کامزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات اور ان کی کردار کشی کرنے کی مذموم مہم کے باوجود وہ آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، اور پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں.
اس موقعے پہ مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر پنچاب ملک ندیم کامران ، سابق ایم این اے چوہدری منیر ازہر، مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی محمد ایوب نے بھی خطاب کیا، بعد ازاں میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ، تقریب میں مسلم لیگ ن ساہیوال کے صدر چوہدری امجد ظفر، ن لیگ کے کونسلررانا شاہد خاں، لالہ محمد افضال ، سٹی جنرل سیکرٹری عبدالنعیم جٹ، عاشق انصاری سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی.