چیچہ وطنی : چک 17 گیارہ ایل میں فائرنگ سے 14 سالہ بچہ جاں بحق

چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) تھانہ صدر کی حدود میں چک 17 گیارہ ایل میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں فائر لگنے سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ہے. واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی.

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی گاوں 17 گیارہ ایل میں اشتیاق اور اس کے بیٹے کاشف، حاجی سنی کی فائرنگ سے محمد حبیب کا 14 سالہ بیٹا جو کہ اپنے گھر کے دروازے پر کھڑا تھاشدید زخمی ہوگیا۔

زخمی بچے کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی لایا جارہا تھا۔ لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.