چیچہ وطنی : نواحی گاؤں میں 3 کروڑ 60 لاکھ مالیت کا واٹر سپلائی منصوبہ

چیچہ وطنی (چیچہ وطنی نیوز – 21 نومبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رائے حسن نواز خاں اور ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضیٰ اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا مقصد عوامی خدمت اور تحصیل بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانا ہے.

ہم نے عوام سے جو بھی وعدے کئے اللہ کے فضل و کرم سے وہ وقت سے پہلے ہی پورے کر دکھائے ہیں، دیہاتوں کو بھی وہ تمام سہولیات پہنچا رہے ہیں جو شہروں کو میسر ہیں، اربوں روپے کے فنڈز سے دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی، سیوریج، پختہ سڑکات، واٹر سپلائی، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور دیگر منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گاؤں 57 بارہ ایل میں 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کی مالیت سے واٹر سپلائی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل چوہدری نذیراحمد، محمد ذاکر نمبردار، رانا ریاض، محمدشفیع انصاری بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں دن رات کام کر رہی ہے.

چیچہ وطنی کو پنجاب کا ماڈل سٹی بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، شہرکیلئے ایک ارب روپے کے مزید فنڈز جاری کروا دئیے گئے ہیں جن پر چند دنوں تک کام شروع ہو جائے گا.

عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار اداکر رہے ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے ہماری خواہش ہے کہ تحصیل چیچہ وطنی میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام کروا کر عوام کو وہ سہولیات باہم پہنچائیں جو ان کے دل کی آواز ہے.

ہمارے خاندان نے ہمیشہ عوامی بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے انشاءاللہ تعمیر و ترقی، عوامی بھلائی کے کاموں کا سلسلہ ہمیشہ جاری و ساری رکھیں گے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.