چیچہ وطنی: 13 سالہ بچی سے اوباش نوجوان کی جنسی زیادتی

چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 111 سیون آر میں 13 سالہ بچی سے اوباش نوجوان کی جنسی زیادتی۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی شام کے وقت کوڑا کرکٹ پھینکنے باہر گئی تو ندیم نامی نوجوان زبردستی اسے اپنے ساتھ لے گیا۔ بچی کا پولیس تھانہ صدر کو بیان۔

لڑکی کے والدین کی درخواست پر میڈیکل ملاحظہ کے لئے ڈاکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی اس لئے پرچہ درج نہیں کیا گیا ۔تفتیشی ضیاء ایس آئی۔

والدین کی طرف سے دی گئی درخواست میں اسی محلہ کے نوجوان ندیم پر زیادتی کا الزام ہے جس کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.