بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری
چیچہ وطنی نیوز: بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019 تا 2020 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے لیے سردار علی اجمل ڈوگر ایڈووکیٹ کو چئیرمین الیکشن بورڈ متعین کیا گیا ہے۔
بار ایسوسی ایشن کے لیے صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری، فنانس سیکرٹری، سیکرٹری نشرو اشاعت اڈیٹر، لائبریری سیکرٹری کی نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔
کاغذات نامزدگی 26 دسمبر تا 28 دسمبر شام 4 بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ اعتراضات 29 دسمبر شام 4 بجے تک، کاغذات واپسی 31 دسمبر شام 4 بجے تک اور پولنگ ڈے 12 جنوری2019 ہے۔ جنوری 2019 صبح 9 تا شام 4 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہے گا۔