چیچہ وطنی: ماڈل منڈی اس مہینے نئی جگہ منتقل کر دی جائے گی، کمشنر ساہیوال
چیچہ وطنی نیوز: کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کیٹل مارکیٹ کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کےاجلاس کی صدارت کی جس میں چیچہ وطنی ماڈل منڈی کے تعمیراتی کام کے معیار کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہےکہ ماڈل منڈی تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور جنوری کے آخر میں منڈی کو نئی جگہ منتقل کر دیا جائے گا. ماڈل منڈی میں بیوپاریوں کو جدید سہولیات دستیاب ہونگی۔