چیچہ وطنی: سی این جی پمپ بائی پاس پر ڈکیتی
چیچہ وطنی نیوز: سابق صدر چیمبر آف کامرس ساہیوال شیخ ذیشان شہزاد کے پمپ ذیشان پٹرول اینڈ سی این جی پمپ ہڑپہ بائی پاس پر ڈکیتی کی واردات۔ تھانہ ہڑپہ کی حدود میں رات گئےڈاکوذیشان پٹرول اینڈ سی این جی پمپ پرقمیتی سامان کے ساتھ ساتھ ہزاروں روپے نقدی بھی لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق چار پانچ کس نامعلوم کار سوار ڈاکوؤں نے پمپ پرموجود گن مین کو یرغمال بنا کرعملہ کو زدوکوب کرنے کے علاوہ ٹک شاپ اور دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ ڈاکو سفید رنگ کی ایکسل آئی کارجس کو پیلی نمبر پلیٹیں جن پرصوبہ سندھ کا نمبر لگا ہوا تھا، پر سوار تھے، جنہوں نے آرام کرنے کے بہانے پمپ پر واردات کی۔
ڈاکو پمپ پر لگے کیمروں کی ڈیوائس اور ایل سی ڈی اور تمام ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے۔ ڈاکو 25/30 ہزار روپے سیل کے علاوہ ٹک شاپ اور دیگر سامان جس کی مالیت تقریبا 60/65 ہزار روپے ہے، لے کر فرار ہوگئے .
واردات کرنے کے بعد ڈاکوؤں نے چوکیدار اور عملے کو کمرے میں بند کیا اور فرار ہو گئے. ذیشان سی این جی اینڈپٹرول پمپ پر واردات کرنے والےڈاکوجاتے جاتے اپنی کار میں 2563 روپے کا پٹرول بھی ڈال کر لے گئے.
ڈاکوؤں کے فرار ہوجانے کےبعد عملہ نے 15پر کال چلائی جس پر پولیس تھانہ ہڑپہ بھی موقع پر پہنچ گئی. پولیس تھانہ ہڑپہ نے سکین کرائم یونٹ کو بھی بلوا کر شواہد اکٹھے کرنے کےساتھ مصروف کاروائی ہوتے ہوئے نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی .