چیچہ وطنی: واپڈا کے خلاف شہریوں کا احتجاج
چیچہ وطنی سٹی نیوز: خالد ٹاؤن کے مکینوں نے واپڈا کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا نے ہمارے میٹرز اتار کر سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔ جبکہ آدھا چیچاوطنی شہر غیر قانونی کالونیوں پر مشتمل ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ڈویلپرز کے خلاف کارروائی کریں۔ عام شہریوں کو کیوں تنگ کیا جاتا ہے۔
غیر قانونی کالونیوں میں واپڈا کے کھمبے اور سوئی گیس کے پائپ کس طرح ڈال دیے گئے۔ سابقہ ادوار میں تمام محکمے ڈویلپرز سے بھتہ وصول کرتے رہے اور ان کے ناجائز کام کرتے رہے جس کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔ چیچہ وطنی کی تمام کالونیوں کے مکینوں نے واپڈا دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا اگر ہمارے میٹرز اتارے گئے۔ توہم روڈ بلاک کرکے واپڈا دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔