ہفتہ , جولائی 24 2021
chichawatni city gymnasium

چیچہ وطنی شہر میں جدید جم خانے کی منظوری

چیچہ وطنی (چیچہ وطنی نیوز۔ 9 جون 2021 – ارشد بٹ) حکومت پنجاب نے چیچہ وطنی شہر میں جدید جم خانے کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے تاکہ لوگوں کو انڈور کھیلوں کی بہترین سہولیات مہیا کی جاسکیں۔ کل لاگت کا تخمینہ سات کروڑ آٹھ لاکھ روپے ہے۔

جمنازیم کی تعمیر کا کام محکمہ کھیل کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ذریعہ مکمل کیا جائے گا اور جلد ہی اس کی تعمیر بھی شروع کردی جائے گی۔

یہ بات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری عبدالقیوم نے ایک پریس ریلیز میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جدید جمنازیم مرتضیٰ شہید پارک کے 16 کنال 7 مرلہ پر تعمیر کیا جائے گا جس میں باسکٹ بال ، والی بال ، ایشین اسٹائل کبڈی ، کراٹے ، بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے انڈور گیمز ممکن ہوں گے۔

جبکہ جم کے لئے جدید مشینری بھی لگائی جائے گی۔ توقع ہے کہ جمنازیم کی تعمیر ایک سال میں مکمل ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے