چیچہ وطنی نیوز: فاریسٹ اینڈ فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
فاریسٹ اینڈ فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے. تفصیلات کے مطابق فاریسٹ اینڈ فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن کے ڈویژن صدر اسد عباس کاٹھیہ اور جنرل سیکرٹری محمد راشد نے پنچاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نہروں کے اطراف موجود درختوں کو محکمہ انہار کے سپرد کئے جانے والے نوٹیفیکیشن پہ عملدرآمد کیا جائےاور 1927 کا فاریسٹ ایکٹ تبدیل کیا جائے۔
چیچہ وطنی پریس کلب میں اپنی یونین کے دیگر عہدیداران اور ممبران کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری ڈیوٹی کے مطابق ہمیں سہولیات فراہم کی جائیں، ہمارے سکیلوں کو اپ گریڈ کرتے ہوئے پرموشن کوٹہ 70 فیصد کیا جائے ۔
اس موقع پر زونل صدر خان اویس محمود خان، سرپرست اعلی ارشد علی کھوکھر اور چئیرمین مصالحتی کمیٹی محمد رضا صابر بھی موجود تھے.
انہوں نے کہا کہ سینکڑوں کلومیٹر پیدل گشت انسانیت پہ ظلم ہے، یا تو گشت ایریا کم کیا جائے یا پھر موٹرسائیکل اور پٹرول فراہم کیا جائے .
فاریسٹ گارڈ کو فاریسٹ رینجر تک اور فاریسٹر کو ایس ڈی ایف او تک پرموشن لازمی قرار دی جائے. اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھا دیں گے۔