چیچہ وطنی جنگل کا سرکاری سرپرستی میں قتل عام جاری
چیچہ وطنی نیوز (عابد مسعود ڈوگر) سردی اور دھند شروع ہوتے ہی چیچہ وطنی جنگل کا سرکاری سرپرستی میں کھلے عام قتل جاری ہے، کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں.
لکڑیوں کے بنڈل بیچے جارہے اور جنگل کے کنارے بنائی گئی غیر قانونی بھٹیوں میں جلائے جارہے ہیں. یہ بھٹیاں قانونا جنگل سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر نہیں بنائی جا سکتیں. لا رکھ پا سکھ کا نعرہ محض دیواروں تک محدود، مہتمم جنگلات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان.