چیچہ وطنی: دو نوجوانوں کے قتل کے الزام میں چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج
ایف آئی آر کے مطابق 3 ملزمان نے عبدالوہاب اور عثمان جٹ کو قتل کیا۔

چیچہ وطنی (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ)
گجر چوک چیچہ وطنی میں 2 نوجوانوں کو قتل کرنے پر خاتون سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق 3 ملزمان نے عبدالوہاب اور عثمان جٹ کو قتل کیا۔ باقی 3 نے سازش تیار کی۔ ملزمان کا تعلق منشیات فروش خاندانوں سے ہے۔
ملزمان میں علی حیدر رامے ولد طاہر رامے چک 9/11L بمبی، شاہ زیب ولد ملک مبارک علی سکنہ بسم اللہ پل چیچہ وطنی اور وحید ولد شیخ حفیظ سکنہ بلاک نمبر 6 چیچہ وطنی شامل ہیں۔
ملزمان 125 ہنڈا پر آئے تھے۔ علی حیدر نے پستول سے فائرنگ کی جس پر مقتولین کی گاڑی بے قابو ہو گئی۔ ملزمان قتل کے بعد فرار ہوگئے۔
دوسری جانب چیچہ وطنی پولیس کو چیچہ وطنی کے صحافیوں کے سخت سوالات کا سامنا ہے۔ کچھ پولیس ملازمین منشیات فروشی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔