حلقہ ارباب ذوق چیچہ وطنی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس

چیچہ وطنی (چیچہ وطنی نیوز- 19 نومبر 2021 – محمد عابد شہزاد) آج بتاریخ 19 نومبر 2021 حلقہ ارباب ذوق چیچاوطنی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس گورنمنٹ گریجوایٹ بوائز کالج چیچا وطنی میں معروف شاعر جناب نعیم بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں بدر سیماب، محمد ارشد نادم، ملک بشیر احمد، اسلم تاج، محمد عمر، انعام الحق، جمیل احمد،
سلمان بشیر، محمد عابد شہزاد، سانول رمضان
محمد اشرف زاہد، محمد نعیم بھٹی، اکرام الحق سرشار، محمد حسن اور محمد حسین نے شرکت کی۔

محمد ارشد نادم، انعام الحق اور بدر سیماب نے اپنی اپنی غزل تنقید کے لیے پیش کی۔

شرکا نے تخلیقات کا فکری اور فنی جائزہ لیا اور مجموعی طور پر تخلیقات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے تخلیق کاروں کو مبارک باد پیش کی ۔

تنقیدی اجلاس کے بعد استاد محترم بابا جی ریاض صاحب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
منجانب
محمد عابد شہزاد سیکرٹری حلقہ ارباب ذوق چیچاوطنی

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.