ہفتہ , جولائی 24 2021

چیچہ وطنی ماڈل کورٹ کے جج نے دو منشیات فروشوں کو دس سال قید کی سزا سنا دی

چیچہ وطنی (چیچہ وطنی نیوز – 10 جولائی 2021 – اعجاز خان) چیچہ وطنی ماڈل کورٹ کے جج محمد شفیق ایڈیشنل سیشن جج نے 9 سی کے 2 مقدمات ۔کا فیصلہ سنا دیا، دونوں ملزمان کو مجموعی طور پر 10 سال قید اور 45000 ہزار روپے جرمانے کی سزا۔ عدم ادائیگی پر چھ چھ ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ملزم وارث کو سٹی کی حدود میں منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر 43/21 درج کیا اور چالان عدالت میں پیش کیا۔ پراسیکیوٹر نے استغاثہ کو بھرپور طریقے سے ثابت کیا جس پر عدالت نے ملزم وارث کو ساڑھے پانچ ۔سال قید اور 25000 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ عدم ادائیگی پر مزید ساڑھے پانچ ماہ کی سزا بھگتنا ہو گی

جبکہ دوسرے مقدمہ میں تھانہ سٹی پولیس نے ملزم امجد شہزاد کو سٹی پولیس نے منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر 493/20 درج کیا۔ پراسیکیوشن نے کیس کو بھرپور طریقے سے ثابت کیا جس کے بعد ماڈل کورٹ کے جج محمد شفیق ایڈیشنل سیشن جج نے ۔ملزم امجد شہزاد کو ساڑھے چار سال قید اور 20000 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ عدم ادائیگی پر ساڑھے چار ماہ قید بھگتنا پڑے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے