چیچہ وطنی نیوز: الفتح روڈ پر ڈکیتی کی واردات

چیچہ وطنی نیوز: ظفراقبال انصاری سے :
چیچہ وطنی میں ایک ماہ کے اندر دوسری بڑی ڈکیتی کی واردات ۔ چیچہ وطنی الفتح روڈ سابق یوسی ناظم میاں محمد یسین رحمانی کباڑیہ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات.

تین نامعلوم 125موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر 11 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ۔ ڈاکو لوٹ مار کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار.

واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل ملازم حسین ، ایس ایچ او سٹی رانا آصف سرور بھی موقع پر پہنچ گئے ، عینی شاہدین کے مطابق تین موٹر سائیکل سواروں نے چند منٹوں میں دکان پر موجود منشی محسن ، ملازم بلال ارشد سے 11لاکھ روپے نقدی لوٹی اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے جبکہ قریبی دکان پر موجود حجام بلا نائی نے تینوں ڈاکوں کو روکنے کی کوشش بھی کی ۔پولیس مصروف تفتیش ہے.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.