پولیس تھانہ کسووال کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 2 افراد گرفتار

کسووال: پولیس تھانہ کسووال کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج، ایک فرار ہونے میں کامیاب۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کسووال نےآج صبح مخبر کی اطلاع پر پل3 چودہ ایل پر منشیات فروش محمد ارسلان ولد محمد خالدقوم جٹ سکنہ 106پندرہ میاں چنوں کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس سے 1203گرام چرس200 گرام ہیروئن پاوڈروٹک رقم370روپے برآمد کرکے9c کےتحت مقدمہ نمبر30/19 درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔

جبکہ اسکا ساتھی محمد اشرف عرف اشری قوم تھراج فرار ھوگیا۔ پولیس کی دوسری کارروائی میں اڈہ اقبال نگر پھاٹک پر مخبر کی اطلاع پر اللہ دتہ ولد غلام قادر قوم بلوچ کی تلاشی لینے پر 563 گرام چرس، سو گرام ہیروئن بارڈروٹک رقم 800 برآمد۔ ملزم کے خلاف9B کے تحت مقدمہ نمبر 31/19 درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.