چیچہ وطنی نیوز: قبضہ مافیا کا ستایا بوڑھا شخص در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
چیچہ وطنی نیوز: ظفر اقبال انصاری سے
چیچہ وطنی میں قبضہ مافیا کا ستایا بوڑھا شخص در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلی پنجاب قبضہ مافیا سے میری زمین واگذار کروائیں۔
تفصیلات کے مطابق 60 سالہ ضعیف العمر شخص رانا شمشاد حسین ولدتاج محمد خاں سکنہ 113 بارہ ایل نے میڈیا کو اپنی رودادسناتے ہوئے کہا کہ محمد زاہد ولد احمد علی خاں اور اس کے دیگر 15ساتھیوں نے اس کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے ۔
قبضہ مافیا کے پاس نہ کوئی رجسٹری ہے اور نہ ہی کسی مربع کی فرد، قبضہ مافیا کے پاس جو فرد ہے وہ بوگس اور جعلی ہے. میرے ذاتی ملکیتی رقبہ کو جس کی میرے پاس کمپیوٹرائزڈ فرد ہے اسے ذخیرہ شو کیا گیا ۔اور غیر ممکن کرکے دوسرے فریقین کو جعلی ، بوگس رجسٹری کی گئی ۔
کیونکہ غیرمفروعہ زمین کی نہ تو رجسٹری ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی اسے فروخت کرسکتا ہے ۔ قبضہ مافیا کے پاس نہ تو رجسٹری ہے اور نہ ہی فرد ، سابق ڈی سی ساہیوال نے میری درخواست پر عمل کرتے ہوئے میری فرد بدر بنوادی۔ لیکن آج تک اس پر عمل درآمد کروانے میں اسسٹنٹ کمشنر ، تحصیلدار، حلقہ پٹواری مبینہ رکاوٹ بنے ہوئے ہیں جو کہ قبضہ مافیا کے ساتھ ساز باز ہوچکے ہیں ۔ مجھے انصاف دلوایا جائے۔ وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب فوری نوٹس لیں اور مجھے انصاف فراہم کریں۔