چیچہ وطنی: جعلی پولیس مقابلے میں 3 افراد کو قتل کرنے پر 5 افسران سمیت 11 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج

چیچہ وطنی نیوز (چوہدری عبدالرزاق سابق صدر چیچہ وطنی پریس کلب) پولیس افسران تھانہ کسووال کے سابق انسپکٹرآفتاب صابر، تھانہ شاہکوٹ کے سابق انسپکٹر زمان رشید وٹو، سجاد حیدر سابق ایس ایچ او تھانہ صدر ، اے ایس آئی منیر احمد، اے ایس آئی ریاض احمد سمیت 11 پولیس اہلکاروں پر کراس ورشن کے تحت مقدمہ نمبر 56/16 زیر دفعہ 302.148.149.ت پ درج کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے مذکورہ پولیس افسران و اہلکاروں نے مبینہ طور پر با اثر زمینداروں وریام ، نذر ، رب نواز اور عنصر 22 چودہ ایل کے ساتھ ساز باز ہو کر اسی گاؤں کے رھائشی شہزاد ، حسنین اور ایک نامعلوم شخص سمیت 3 افراد کو مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا تھا ۔

ورثاء کی طرف سے رٹ پٹیشن زیر دفعہ 22A.B22 بعدالت جج ملک نور خان ASJ چیچہ وطنی دائر کی گئی تھی جو مورخہ 8 جون 2016 کو منظور کر کے ملزمان کے خلاف سیکنڈ FIR درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ متعلقہ پولیس اہلکاروں نے ھائی کورٹ ملتان بینچ میں ورثاء کی رٹ کو چیلنج کیا تھا جو خارج ھو گئی اور گزشتہ روز 22 دسمبر 2018 کو تھانہ شاہکوٹ میں مذکورہ پولیس افسران و اہلکاروں پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.