چیچہ وطنی: پولیس کا خاتون پر سرعام تشدد
چیچہ وطنی سٹی نیوز (ظفراقبال انصاری سے) چیچہ وطنی پولیس کا روایتی انداز، مبینہ چور خاتون پر پولیس وین میں تشدد ۔ مبینہ طور پر جیب تراش خاتون رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھی جس پر 15 کو کال کی گئی۔
روبینہ نامی خاتون نے میاں چنوں سے گردے واش کروانے کیلئے آنے والی خاتون کا مبینہ طور پر پرس نکال لیا تھا۔ میاں چنوں کی رہائشی خاتون نے شک گزرنے پر پرس نکالنے والی خاتون کو پکڑ کر15پر کال کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کا پرس چور خاتون کے ساتھ ہتک آمیز رویہ ۔ پولیس اہلکار نے بے ہودہ انداز میں پرس چور خاتون کو گاڑی میں پھینکا ۔ موقع پر موجود شہری پولیس کو خاتون سے ناروا سلوک سے روکتے رہے ۔
پولیس اہلکار کو تشدد سے روکا تو ایک اہلکار نہ یہ کہا کہ یہ چور ہے اس کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔ کسی بھی عورت کی تلاشی صرف خاتون پولیس اہلکار ہی لے سکتی ہے۔ Section 52 Code of Criminal procedure 1898