صوبائی وزیر اطلاعات کی چیچہ وطنی پریس کلب آمد، حلف برداری کی تقریب سے خطاب

چیچہ وطنی نیوز : صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پیر سید صمصام علی شاہ بخاری کی پریس کلب میں آمد حلف برداری کی تقریب سے خطاب

میڈیا ریاست کا ایک اہم ستون بن گیا ہے، موجودہ دور میں میڈیا مثبت رول ادا کر رہا ہے. صحافی کی قلم کی نوک شمشیر سے بھی زیادہ تیز دھار ہوتی ہے۔ پارٹی نے مجھے وزارت دی یہ پارٹی کی مہربانی ہے۔ لیکن یہ چیچہ وطنی کی عوام کی امانت ہے۔ حلقہ میں آکر کھلی کچہری لگاوں گا اور عوام کے مسائل سنوں گا۔

سولنگ نالیوں کی نسبت صحت اور تعلیم زیادہ اہم ہے، انڈیا کی بزدلانہ حرکت پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور اس مشکل گھڑی میں قوم ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی. کچھ لوگ انڈیا کی زبان بول رہے ہیں انکو اپنی حب الوطنی کے بارے میں سوچنا چائیے۔ سابقہ حکمرانوں پر کوئی بھی کیس ہم نے نہیں بنایا۔ تمام کیس نیب نے خود بنائے۔اور نیب ایک خود مختار ادارہ ہے ۔

چیچہ وطنی پریس کلب کے لیے 10 لاکھ روپے کے فنڈز کا اعلان کرتا ہوں۔ کرپشن بچاو سکیم میں ملک و ریاست کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں۔ مودی کو حملہ کی ناکامی کی ہزیمت کا سامنا ہے، اب وہ اپنی انگلیاں دانتوں میں چبا رہا ہے. ملک کو اس وقت ملی یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.