چیچہ وطنی پریس کلب میں رائے برادران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – 23 نومبر 2021 – ترجمان پریس کلب) چیچہ وطنی پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں چیرمین پریس کلب حافظ ساجد محمود نے خطبہ استقبالیہ میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
انہوں نے پریس کلب میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بتایا اور پریس کلب کے مسائل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر رائے حسن نواز خاں نے اپنے خطاب میں پریس کلب کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور علاقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ 2 ارب 84 کروڑ روپے کی لاگت سے چیچہ وطنی میں ویٹرنری یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
9 ارب کی لاگت سے موٹر وے کو لنک کرنے والا چیچہ وطنی تونسہ ڈبل روڈ بنایا جا رہا ہے۔
20 کروڑ کی لاگت سے ٹراما سنٹر اور 15 کروڑ سے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز کی رہائش گاہیں بنائی جائیں گی۔
60 لاکھ کی لاگت سے رائے علی نواز اسٹیڈیم کی ریپئرنگ کا کام کیا جائے گا۔
فارسٹ پارک اور اس میں چڑیا گھر کے قیام کے لئے 7 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
دیہاتوں میں 15 رابطہ سڑکوں کے لئے 50 کروڑ سے تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے۔
12 کروڑ روپے سے چیچہ وطنی شہر میں سڑکوں کی مرمت اور پانی کی سپلائی لائنز کو بہتر بنایا جائے گا۔
6 کروڑ روپے سے نہر کے ساتھ ساتھ ایک اور پارک بنایا جائے گا اور شہر میں موجود چوک چوراہوں کو خوبصورت بنایا جائے گا اور شہر کے قبرستان میں اونچے ٹاور لگا کر لائٹس لگائی جائیں گی۔
اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ ایم این اے پوری تحصیل کے دیہاتوں کو گیس دینے کے وعدوں کو وفا نا کر سکے۔
اب لوگ دیہاتوں میں گیس کے متعل ہم سے پوچھتے ہیں۔ جو کام کر نہیں سکیں گے اسکا وعدہ ہی نہیں کریں گے۔
تقریب میں چیرمین بلدیہ رانا محمد اجمل، صحافی، وکلا اور تاجر برادریوں سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔