ساہیوال : کرسمس کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان تیار
ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – 7 دسمبر 2021 – سلمان خالد ) ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور ڈی پی او کی مسیحی برادری کی نمائندہ شخصیات سے انتظامات کے بارے میں میٹنگ، میٹنگ میں چرچز کی سیکورٹی، صفائی، کرسمس بازاروں کے قیام سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا.
ڈی سی ساہیوال نے مستحق کرسچن بھائیوں کی امداد کیلئے ناموں کی فہرستیں مانگ لیں، میٹنگ شرکاء کا ضلع میں بھائی چارے کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق.
ضلع ساہیوال میں کرسمس بازاروں کے قیام کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، لوکل گورنمنٹس مسیحی عبادتگاہوں کے اطراف صفائی اور لائٹنگ کے بہترین انتظامات کریں گی.
ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرکے فلاحی معاشرے کی تشکیل دی جاسکتی ہے. پولیس نے کرسمس کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان تیار کرلیا ہے.
ساہیوال میں 120 چرچز کی سیکورٹی کے لئے 600 پولیس اہلکار تعینات کئے جائینگے. 5 چرچ اے، 34 بی اور 81 سی کیٹگری میں رکھے گئے ہیں.