چیچہ وطنی: تھانہ سٹی پولیس نے ڈکیتی کر کے جانے والے دو ڈاکو دبوچ لیے

چیچہ وطنی نیوز: ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا آصف سرور کی اپنی ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی، بابو ٹاون سے دوران وردات دو ڈاکو نصیر اور علی رضا کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، نقد ی ، موٹر سائیکل، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

ان دونوں ڈاکووں نے بلاک نمبر 14 کے رہائشی اسد کو بائی پاس ٹوٹل پمپ کے قریب روک کر نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ چھینا اور فرار ہو گئے تھے۔

لٹنے والےاسد نے تھانہ سٹی کو ٹیلی فون پر اطلاع دی جس پر ایس ایچ او سٹی رانا آصف سرور نے فوری ناکا بندی کروادی۔ دونوں ڈاکوؤں کو بابو ٹاؤن کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا۔ تفتیش میں ڈاکوؤں نے مزید دو اور وارداتوں کا انکشاف کیا۔ لوٹا ہوا سامان پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.