ہفتہ , جولائی 24 2021
governor of the punjab

سٹی پریس کلب ساہیوال کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات

لاہور (چیچہ وطنی نیوز۔ 9 جون 2021۔ ملک دلاور سلطان) سٹی پریس کلب ساہیوال کے وفد نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی اور انہیں صحافی برادری ، ڈی ایچ کیو اسپتال اور علاقے کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب واٹر سپلائی اتھارٹی کے ذریعے صوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

گورنر نے کہا کہ نہ صرف ساہیوال شہر میں بلکہ دیہی علاقوں میں بھی پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔

گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ خطے کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے