ساہیوال اور چیچہ وطنی میں درجہ چہارم کی آسامیوں کے لیے انٹرویوز کا شیڈول

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع ساہیوال میں درجہ چہارم کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے انٹرویوز کا دوبارہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ نئے شیڈول کے مطابق امیدواران ایلیمنٹری میل/فی میل ونگ تحصیل چیچہ وطنی کے انٹرویوز مورخہ 18مارچ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک گورنمنٹ ماڈل ایم سی ہائی سکول چیچہ وطنی میں ہونگے۔

اسی طرح امیدواران برائے سکینڈری ونگ تحصیل چیچہ وطنی کے انٹرویوز مورخہ 19مارچ کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول چیچہ وطنی میں لیے جائیں گے۔

امیدواران ایلیمنٹری میل/فی میل ونگ تحصیل ساہیوال کے مورخہ 21 مارچ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال میں ہونگے۔

اسی طرح امیدواران سکینڈری ونگ تحصیل ساہیوال کے انٹرویوز مورخہ 22 مارچ صبح 9 سے 4 بجے تک گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال میں کیے جائیں گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام ضلع کے انٹرویو ز میں کسی بھی وجہ سے شامل نہ ہو سکنے والے امیدواروں کے انٹرویوز مورخہ 24 مارچ کو گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال میں لیے جائیں گے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.