کمشنر ساہیوال کی زیر صدارت شہریوں کو سہولیات فراہمی کا جائزہ اجلاس

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر شہری سہولیات میں بہتری، شہروں کو صاف کرنا اور ان کی خوبصورتی میں اضافہ انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے جن میں روزانہ کی بنیاد پر بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ہونے والے جائزہ اجلاس میں کہی جس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز محمد اویس ملک، کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور احمر سہیل کیفی، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ شہروں میں مین ہولز کی تنصیب ہنگامی بنیادوں پر کی جا رہی ہے جبکہ آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے بھی خصوصی مہم جاری ہے۔ اس کے علاوہ روزمرہ اشیاء ضرورت کی قیمتوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ عوام کو مختص نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جا سکے۔

کمشنر علی بہادر قاضی نے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں ٹماٹر، آلو، پیاز اور چینی کے نرخوں میں واضع کمی آئی ہے جس کیلئے منڈیوں میں مانیٹرنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

انہوں نے ساہیوال میں فائبر گلاس مین ہولز کی تنصیب شروع کرنے کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس سے مین ہولز کی چوری ختم ہو گی۔ اجلاس کے بعد کمشنر علی بہادر قاضی نے فائبر گلاس میں ہولز کا معائنہ بھی کیا جو 50 ٹن تک وزن برداشت کر سکتا ہے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.