کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا کمیر اور ساہیوال کے رمضان بازاروں کا دورہ

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کمیر اور ساہیوال کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا. انہوں نے اشیائے صرف کے سٹال چیک کئے اور خریداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر علی بہادر قاضی نے ریلوے روڈ پر قائم رمضان بازار کا دورہ کیا اور وہاں فروخت کے لئے رکھی گئی اشیاء صرف کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک، آر پی او ڈاکٹر معین مسعود، ڈی پی او صادق بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے مختلف سٹالزکا وزٹ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام اشیاء کی کوالٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے آٹا اور چینی کے سٹالز کا بھی معائنہ کیا جہاں حکومت کی سبسڈی کے تحت آٹا 400 روپے فی 10 کلو اور چینی 75 روپے فی کلوگرام وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

قبل ازیں انہوں نے کمیر شریف کا بھی دورہ کیا اور وہاں لگائے گئے سستے رمضان بازار کا دورہ کیا۔ انہوں نے رمضان بازار میں خریداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور اشیاء صرف کے نرخوں کا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اشیاء ضروریہ کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ کوالٹی کو بھی کنٹرول کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں آٹا، چینی سمیت ہر شے وافر دستیاب ہے جبکہ سبزیوں اور پھلوں کی رعائتی قیمتوں پر فراہمی کیلئے فیئر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.