کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس کی 7 شعبوں میں خدمات

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس خطے کے سینکڑوں طلبہ و طالبات کو 7مختلف شعبوں میں جدید تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے. جنہیں فارغ التحصیل ہونے کے فوراً بعد جاب کے حصول میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

کیمپس میں کمپیوٹر سائنس، مینجمنٹ سائنسز، بائیو سائنسز، میتھمیٹکس میں بی ایس اور ایم فل جبکہ سول، مکینیکل اور الیکٹریکل کے شعبوں میں انجینئرنگ کی تعلیم دی جا رہی ہے۔

یہ بات کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر نذیر احمد ظفر نے اپنے دفتر میں ایک خصوصی ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت 28 سو کے قریب طلبہ و طالبات ان شعبوں میں زیر تعلیم ہیں اور یونیورسٹی سٹوڈنٹس کی سہولت کیلئے سال میں دو بار داخلے کرتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کیمپس کی فکیلٹی پی ایچ ڈی اور ایم فل اساتذہ پر مشتمل ہے جس سے کامسیٹس کے تعلیمی معیار کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وبا کے پیش نظر طلبہ و طالبات کو آن لائن تعلیم کی سہولت مہیا کی گئی لیکن اب وبا کے کم ہونے سے ریگولر کلاسز کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے جاری ہیں۔

ڈائریکٹر کامسیٹ ڈاکٹر نذیر احمد ظفر نے مزید بتایا کہ ساہیوال کیمپس میں کلاسز کی مانیٹرنگ کا جدید نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے تعلیمی معیار میں اضافہ ہوا ہے اور طلبہ و طالبات پوری توجہ سے کلاسز اٹینڈ کر رہے ہیں. جبکہ بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں وظائف حاصل کرنے یا ملک و بیرون ملک جاب حاصل کرنے کیلئے بھی سٹوڈنٹ کونسلنگ کا شعبہ بھی پوری طرح فعال ہے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.