ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی نے سٹوڈنٹ ویک کا افتتاح کر دیا

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) کھیل انسانی ثقافت کا لازمی جزو ہیں۔ ایسی سرگرمیاں فٹنس کو بحال رکھنے اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔
یہ بات ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آؓباد، ساہیوال نے سٹوڈنٹ ویک کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق 24 مارچ کو پنجاب کلچرل ڈے منایا جائے گا جہاں پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تقاریب ہوں گی.
جبکہ شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں سے طلبا و طالبات میں مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔
طلبا و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ کھیل کی سرگرمیاں جسمانی بہتری کے ساتھ ساتھ معاشرے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔